درود شريف کے لۓ مخصوص واٹس اپ گروپ

درود شريف کے لۓ مخصوص واٹس اپ گروپ

Question:

السلام علیکم ایک واٹس اپ گروپ ہے جس کا مقصد یہ بتایا جاتا ہے کی جمعہ کے دن درود شریف کی کثرت کی یاد دہانی کرانا ہے۔ اس میں ممبر اپنے اپنے ارادے لکھتے ہیں میری طرف سے 1000 درود شریف انشاءاللہ دوسرا لکھتا ہے میری طرف سے 500 ، تیسرا 2000 لکھتا ہے اور ہماری بھی ہمت افزائی ہوتی ہیں۔ کوئی 3000 کوئی 5000 اس طرح سب اپنے اپنے ارادے Quantity لکھتے ہے۔ اس طرح جمعہ کے دن اس گروپ سے تقریباً دو، تین لاکھ درود شریف کا تحفہ حضور کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔ اب میرے سوال یہ ہے کہ(۱). کیا اس طرح مقدار لکھنا (۲). کیا اس گروپ میں ہم  هو سكتے ہیں – ؟ join  ریاکاری ہوتا ہیں۔؟

Answer:

In the name of Allah, Most Compassionate, Most Merciful,

As-salāmu ‘alaykum wa-rahmatullāhi wa-barakātuh.

آپ کا سوال کہ کیا اس طرح درود شریف کے ارادے کی مقدار لکھنا ریا کاری ہے یا نہیں۔ سو، اس کا فیصلہ ہر فرد خود ہی کر سکتا ہے۔ ہمارے لئے مناسب نہیں کہ کسی کے باطن یا خلوص پر کوئ رائے قائم کریں۔ البتہ اظہار ارادہ سے بہتر، ہر جمعہ درود شریف کے فضائل سے متعلق ایک دو احادیث فضائل درود شریف حضرت شیخ زکریا رحمة اللہ علیہ کی کتاب سے لے کر گروپ میں ڈالا جائے۔ یہ طریقہ کثرت درود شریف کے لئے بہتر ہوگا۔ اسمیں تعلیم اور ترغیب دونوں ہے جو محض اظہار اراہ درود شریف پڑہنے سے بہتر ہے  –

And Allah Ta’āla Knows Best

Hammad Ibn Ismail Jogiat

Student - Darul Iftaa

Cambridge, Ontario, Canada

Checked and Approved by,

Mufti Ebrahim Desai.